کمشنر جاوید اختر محمود نے گرین ملتان ڈویژن مہم میں سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا

140

ملتان،18 ستمبر ( اےپی پی): کمشنر جاوید اختر محمود نے گرین ملتان ڈویژن مہم میں سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگا دیا۔کمشنر کا سپورٹس کمپلیکس میں سکھ چین کے پودے لگانے کا حکم صادر فرمایا اور کہا کہ شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر جاوید اختر محمود نے کہا کہ نسل نو کے بقا کیلئے ہر شخص اپنے حصےکا پودا لگائے ۔