بہاولنگرضلع میں  پانچ   روزہ پولیو مہم کا  آغاز ،5 لاکھ 20 ہزار بچوں کو   قطرے   پلائے   جائیں  گے

102

بہاولنگر، 21 ستمبر (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وحید افسر باجوہ کے ہمراہ بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر پولیو  مہم کا  آغاز کردیا ،مہم کے دوران 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو  ویکسین پلائی جائے گی ،پولیو مہم 21 تا 25 ستمبر  تک  جاری  رہے  گی ۔

 مہم کے پہلے روز ضلع بھر میں 1116 موبائل، 126فکس اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کےلئے مصروف عمل ہوگئی ہیں اور حکام مقررہ ٹارگٹ کو مکمل کرنے کےلئے پرامید ہیں۔