صوابی میں  پانچ روزہ انسداد  پولیو مہم  شروع ،  پولیو ٹیموں کی سیکورٹی  کے  فل پروف  انتظامات  کیے   گئے  ہیں

88

صوابی ،21 ستمبر (اے پی پی ): ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ شروع  ہو  گئی  ہے ، جو  25ستمبر  تک جاری رہے گی۔ڈی پی او صوابی  از خود علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں، ضلع بھر میں1054  پولیو ٹیموں کے ساتھ 1249پولیس سیکیورٹی اہلکار تعینات  کیے  گئے  ہیں ۔

ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری  پر پابندی عائد  کی  گئی    ہے ۔ ڈی پی او صوابی نے انسداد پولیو مہم کی موثر نگرانی کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی ایریا میں انچارجان کی نگرانی میں 120 اہلکاروں کی تعنیاتی کی  ہے  جبکہ   حساس یوسیز میں 837  پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا   گیا ہے ۔

ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی ہر علاقے کی سیکیورٹی کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی اوزخود کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی  نے پولیس افسران کوحکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں پولیس کا بہترین امیج اُجاگر کریں۔