میڈیا ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے، موجودہ حکومت صوبے میں میڈیا کی تعمیروترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لارہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

105

کوئٹہ،21ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے میڈیا پر قدغن لگانے کی کبھی کوشش نہیں کی اور ہم آزادی صحافت کو مزید درست سمت تک لے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریب منعقد کرنے اور پچاس سال پورے کرنے پر کوئٹہ پریس کلب کی انتظامیہ اورتمام ممبران کو مبارک بار پیش کرتے کہی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے موجودہ حکومت صوبے میں میڈیا کی تعمیروترقی کے لئے تمام ممکنہ وسابل کو بروئے کا ر لارہی ہے۔تحریر وتقریر کی آزادی میں حکومت نے رکاوٹ نہیں ڈالی۔کوئٹہ پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی خدمات نہ صرف صحافت بلکہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اہم ہی اور کوئٹہ پریس کلب کی بنیادجواد حیدر اوررشید بیگ جسے سنیئرصحافیوں نے خلوص نیت اور میرٹ پر رکھی اوراب پریس کلب ایک تناور درخت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو مزید رسائی دے رہے ہیں تاکہ وہ صحافی عوام کو بہتر معلومات فراہم کرسکیںچونکہ بلوچستان میں صحافت آسان کام نہیں اوربلوچستان کا صحافی سخت حالات سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ نظم وضبط کے بغیر خدمات کا تصور ممکن نہیں بلکہ قوموں میں بگاڑ آتا ہے۔اچھے ادارے ہی بہتر لوگوں کو سامنے لاسکتے ہیں۔ تنقید اسلئے ہوتی ہے کہ دیکھنے والے کمی محسوس کرتے ہیں۔تحریر وتقریر کی آزادی میں حکومت نے رکاوٹ نہیں ڈالی۔ تقریب میں صوبائی وزیرخزانہ ظہوراحمد بلیدی،پریس کلب کے صدر رضا الرحمن،صوبائی سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین،پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کے نائب صدر سلیم شاہد،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنزیب بادینی نے شرکت کی ۔