ملتان ، 23 ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے عظمت صحابہ و اہل بیت ؓمارچ کے روٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور مارچ کے منتظمین بھی انکے ہمراہ تھے۔گھنٹہ گھر چوک سے کچہری چوک تک ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے کی گئی صفائی کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت، کارپوریشن اور ریسکیو1122 کے انتظامات کو چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مارچ کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مارچ کے شرکاء کو مکمل ایمرجنسی کور فراہم کرے گی۔ شرکاء کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
عامر خٹک نے بتایا کہ پولیس نے مارچ کے شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔مارچ کے قائدین کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، منتظمین ٹریفک پلان پر عمل کرانے میں تعاون کریں۔











