میرپورخاص؛الخدمت فاونڈیشن کیجانب سے مختلف علاقوں میں ملیریا اور ڈینگی  اسپرے  کیا گیا

94

میرپورخاص،27ستمبر ( اے پی پی):  جماعت اسلامی  کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے تحت یوسی ون کے مختلف علاقوں میں ملیریا اور ڈینگی کے خلاف مچھر مار اسپرے  کیا گیا۔مچھر مار اسپرے حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد مچھروں اور دیگر جراثیم کے تیزی سے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔

 اسپرے کے موقع پر شہریوں نےجماعت اسلامی کی مچھر مار اسپرے کرنے کی  کوششوں  کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی یوسی ون کے ناظم محمد رفیق چوہان رفیق چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بلاامتیاز یوسی کے تمام علاقوں میں مچھر مار اسپرے  کررہی ہے کیونکہ حالیہ بارشوں کے بعد شہری مچھروں کی وجہ سے  ملیریا اور ڈینگی جیسے خطرناک وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جماعت اسلامی  اپنی مدد آپ کے تحت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عوام الناس کی بلاامتیاز رنگ ونسل ومذہب  اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے  ہے۔