و فاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کی سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو

103

لاہور۔2،ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کسی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں،حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی جبکہ آئندہ بھی پانچ سال کیلئے حکومت بنائیں گے ۔ملک میں جاری حالیہ سیاسی صورتحال سے معاشی ایجنڈا متاثر نہیں ہو گا۔ وہ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا ہمارا ایجنڈا نہیں ¾ حکومت اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال میں سرکاری املاک سے نجکاری کا ہدف 100 ارب روپے مقررکیا گیا تھا، ملک میں حالیہ کورونا کی لہر نے اس عمل کو متاثر کیا تاہم نجکاری کمیشن اس ہدف کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ¾انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اب تک 24 پراپرٹیز کی نیلامی ہو چکی ہے جس سے ایک ارب 7 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ، وفاقی وزیر نے بتایا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل شروع ہوا ہے جبکہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پیسکو اور حیسکو کی ابتدائی سٹڈی ہو رہی ہے ¾ واضح رہے کہ نجکاری کمیشن نے 7 ستمبر سے سرکاری املاک کی نیلامی کا عمل شروع کیا تھا جس کے تحت اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ،وہاڑی ، رحیم یارخان، نواب شاہ اورکاغان میں نیلامی کا عمل ہو چکا ہے، اس سلسلہ میں پیر کے روز لاہور میں وزارت صنعت و پیداوار کی زیر ملکیت پراپرٹی ری پبلک موٹرز کی نیلامی کا عمل ہوا جس کی ریزرو قیمت 5 ارب روپے مقرر کی گئی تھی تاہم بولی میں کوئی خواہش مند پارٹی حصہ نہ لے سکی جس کی وجہ سے بولی کا عمل ملتوی کر دیا گیا ¾ سرکاری املاک کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کی کمیٹی اس کا جائزہ لے گی اور حتمی منظوری دے گی جس کے بعد جائیدادیں ان کے مالکان کو ٹرانسفر کی جائیں گی۔