جلال پور پیر والہ، 28 ستمبر (اے پی پی ): کتوں میں باؤلے پن کی بیماری ریبیز کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک جلال پور نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کے بعد ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا، دفتر لائیو سٹاک میں منعقدہ سیمینار میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا کہ جب ایک کتا ریبیز بیماری کا شکار ہونے کے بعد کسی مویشی یا انسان کو کاٹتا ہے تو متاثرہ مویشی یا انسان کی جان بھی جا سکتی ہے، اپنے مویشیوں یا گھر کی حفاظت کے لیے کتے پالنے والے افراد محکمہ لائیو سٹاک سے رابطہ کریں اور محکمہ کے عملہ سے کتوں کی ویکسین کروائیں، ویکسینیشن کے بعد کتا باؤلے پن کی بیماری سے محفوظ رہے گا اور اس سے مویشیوں اور انسانوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔











