ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ جاری

90

ملتان 28ستمبر( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ جاری ہے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید نے ملتان شہر میں  تین سرکاری اور نجی  سکولوں کی پڑتال کی،عابدہ فرید نے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک،نشاط بوائز سکول اور سٹار اکیڈمی کو بھی چیک کیا،ایس او پیز کے مطابق تمام اداروں میں 50 فیصد سٹوڈنٹس کو بلایا گیا تھا  اور سٹوڈنس اور اساتذہ نے ماسک لگا رکھے تھے،سکولوں میں ہاتھ دھونے کے لئے انتظامات بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے  تعلیمی ادارے سیل کر دئے جائیں گے۔