وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان کی ملاقات

116

کوئٹہ 28 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعلءبلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بلخصوص تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بات چیت۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے خلاف جارحیت کی شدید مزمت بھارت کشمیری عوام کی آواز دبا نہیں سکتا۔عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے لی? باعث تقویت ہےکشمیری عوام کے لی? بلوچستان کے عوام کی حمایت اور جزبہ خیر سگالی پر مشکور ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلءجام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر پر بھرپور موقف اپنایا ہیں بلوچستان میں ماضی کے مقابلے حالات بہت بہتر ہیں۔صوبہ ترقی کر رہاہے-ملاقات میں بلوچستان میں آباد کشمیری عوام کے مسائل کا بھی جائیزہ لیا گیا وزیراعلءنے کہا کہ کوئیٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں آباد کشمیری بھائیوں کے مسائل حل اور انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔