ملتا ن،30 ستمبر(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر جاوید اختر محمود کا ای خدمت سنٹر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب خطے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ، ای خدمت سنٹر عوامی اہمیت کا منصوبہ ہے،جلد فنکشنل کیا جائے۔
مینجر ساؤتھ عدنان ظفر نے کہا کہ 151 ملین روپے کی لاگت سے تیار ای خدمت سنٹر 8 کنال 9 مرلے پر محیط ہے اور کہا کہ شہریوں کو 78 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔
کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ای خدمت سنٹر میں 30 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، ای خدمت سنٹر میں 32 سروسز صرف کنسٹرکشن سیکٹر سے منسلک ہیں اور سنٹر میں سٹاف کی تعیناتی، تربیتی سیشن جاری ہے ، خدمت سنٹر میں بینک آف پنجاب فعال ہوچکا ہے۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سنٹر میں داخل ہوتے ہی فرنٹ ڈیسک شہریوں کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ بریفنگ میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، مینجر سنٹر عبدالروف بھی موجود
کمشنر نے ای خدمت سنٹر میں پلکن،املتاس کے تیار درخت لگانے کی بھی ہدایت کی











