بورے والا ،30 ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم کے ہمراہ کورونا کے حوالہ سے ایس او پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے گورنمنٹ ایم سی گر لز ہا ئی سکول وہاڑی اور ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کا اچانک دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مختلف کلاس رومز میں جا کر کورونا ایس او پیز عملدرآمد اور بچوں میں کورونا ایس او پیز کی آگاہی کو بھی چیک کیا انہوں نے بچوں سے کورونا ایس او پیز کے بارے میں مختلف سوالا ت بھی کئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی جس سکول میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا وہاں ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملد رآمد کر کے بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جائے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے سکولو ں میں سکریننگ کے عمل پر خصو صی توجہ دی جائے ہینڈ واشنگ سسٹم موجود ہونے چاہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی پی ایس سکول کے پرنسپل کو ہدایت دی کہ تمام کلا س رومز کے باہر بچوں کے سیٹنگ پلان کو آویزاں کیا جائے تاکہ بچے اپنی نشستوں پر آسانی سے بیٹھ سکیں۔











