ملتان, 30ستمبر(اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر عامرخٹک اور چئیرمین شعیب اکمل ہاشمی کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا، ،کمیٹی کے اجلاس میں33 کیس پیش کئے گئے جب کہ20 کیسسز کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،اعلیٰ سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے کیسسز پر پیش رفت کو چیک کیا جاتا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کا کوئی کیس التواءمیں نہ رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیسسز بارے پیش رفت کے سلسلے میں درخواست گزاروں کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔چیئرمین شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کابروقت حل وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے،حکومت بیرون ملک کام کرنیوالے پاکستانیوں کی جائیداد اور سرمائے کی ضامن اور محافظ ہے،شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ ا وورسیز پاکستانیز کمیٹی میں ابتک357 کیس پیش کئے گئے،259 درخواست گزاروں کے مسائل کو حل کرلیا گیا ہےجب کہ اوور سیز پاکستانیوں کےعدالتوں میں زیر سماعت کیسسز میں کمیٹی کو مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،محمد زبیر،ممبر کمیٹی رانا شیراز،محکمہ پولیس،واسا اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔











