اسلام آباد، 30 ستمبر ( اےپی پی): نواب آف جونا گڑھ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ہندوستان کا مکرو چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت منافقانہ، دوہر معیار، اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کا نام ہے۔ نواب کا کہنا تھا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 میں نا م نہاد الحاق کو کو بنیاد بنا کر کشمیر پر قبضہ کر لیا اور ادھر 9 نومبر 1947 کو بھارت نے جونا گڑھ پر بھی قبضہ جما لیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ جونا گڑھ کا پاکستان کے ساتھ الحاق جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سےہوا تھا جو بھارت نے اس قانونی الحاق کو بندوقوں کی طاقت سے روند ڈالا۔











