وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا

248

لاہور, یکم اکتوبر (اے پی پی):  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روزگار سکیم کے اجرا کا مقصد پڑھے لکھے طبقے کو روزگار مہیا کرنا ہے، پنجاب روزگار سکیم سے 20 سے 50 سال تک کے مرد اور خواتین ہی نہیں خواجہ سرا اور سپیشل افراد بھی مستفید ہوسکیں گے، قرضوں سے خاص طور پر کاٹیج انڈسٹری کو ترقی ملے گی، تحریک انصاف حکومت کا وژن نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر ہموار کرنا ہے، سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے، ہم ہنر مندوں کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکتھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پنجاب روزگار سکیم کے تحت 23 شعبوں میں قرضہ فراہم کیا جائے گا، حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے کم شرح سود پر دیئے جائینگے۔قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے، چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی کاروبار کو فروغ دے سکیں گے

انھوں نے کہا کہ کورونا وائر س کے دوران معاشی مشکلات کا شکار تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔

سکیم میں سپیشل افراد کو بھی شامل کررہے ہیں، نوجوان PSIC،بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست فارم جمع کراسکتے ہیںسب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے، ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔