اسلام آباد یکم اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آپس میں لڑانا اور اپنے کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔اگر جنرل ظہیر الاسلام نے استعفی مانگا تو میاں صاحب خاموش کیوں رہے۔کھیلوں کی دنیا میں ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔لاہور قلندر کو معاہدے کے تحت ٹیکنالوجی کی سپورٹ فراہم کرینگے۔جمعرات کو لاہور قلندر اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مابین معاہدے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازدور میں ملک نہیں ان کا خاندانی کاروبار ترقی کر رہا تھا۔عمران خان نے اپنے اثاثوں سے متعلق چالیس سال پرانا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔نواز شریف کا دعوی ہے کہ انہیں سب کچھ پتہ ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ لندن فلیٹس کیسے بنائے؟نواز شریف کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ایک رات میں مریم نواز کے اکاونٹ میں 87کروڑ کہاں سے ٹرانسفر ہوئے۔نواز شریف پاکستانی قوم کیساتھ مذاق کرنا بند کریں۔نواز شریف خود لندن کی سیر کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کارکن سڑکوں پر رہیں۔یہ حقیقت نہیں بتائی کہ ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مستحکم کرنے کیلئے 23ارب خرچ کئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اچھی خبر سنانا چاہتے تھے میاں نواز شریف کا رونا دھونا ختم نہیں ہوتا
نواز شریف جس طرح کا انقلاب لا رہے ہیں وہ ہم نے کہیں نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں میں تفریق پیدا کر کے آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔نواز شریف اپنے اپنے ادوار میں میں کئی سازشیں کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو جلد واپس لے آئیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر جنرل ظہر السلام نے استعفی مانگا تو میاں صاحب خاموش کیوں رہے،تین سال خاموشی کے بعد آج یہ باتیں کیوں یاد آئیں،میاں نواز کو اسی وقت بتانا چاہیے تھا۔نواز شریف کی تقریر لائیو دکھانے پر پاکستان میں میڈیا کی آزادی آج پھر سے ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب عمران خان کے اثاثوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔عمران خان نے اپنے اثاثوں سے متعلق چالیس سال پرانا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم کھیلوں کی دنیا میں ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔لاہور قلندر کو معاہدے کے تحت ٹیکنالوجی کی سپورٹ فراہم کرینگے،کھیلوں کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔سیالکوٹ میں کھیلوں کی صنعت کو اپنی ٹیکنالوجی منتقل کرینگے۔کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے لاہور قلندر کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کھیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینگے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں بال میں چپ لگائی جارہی ہیں،کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل اور وزارت سائنس ملکر سپورٹس میں ٹیکنالوجی پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی سپورٹس برآمدات 350 سے 400 ملین ڈالرز کی ہیںاس کے علاوہ ہم سیالکوٹ کی کمپنیز کو سپورٹ کمپنیز کے ساتھ جوڑ رہے ہیں، وفاقی وزیر سائنس نے کہا کہ پہلے ہم ٹینس بال بھی بناتے تھے اب نہیں بناتے، آج ہماری اپم ایکسپورٹ صرف فٹبال کی رہ گئی ہے،ہماری کوشش ہے ان کمپنیز کو میٹیریل فراہم کریں،ہم سیالکوٹ کی انڈسٹری کو ٹیکنالوجی کیساتھ جوڑ رہے ہیں۔