ورلڈ ٹیچرز ڈے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں تقریب کا انعقاد

96

ملتان ،05اکتوبر (اے پی پی ):ورلڈ ٹیچرز ڈے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم لاوارث بے آسرا بچوں کو استاد کی عظمت اور وقار کے بارےمیں  بتایا گیا ۔بچوں نے اپنے اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا اور  بچوں نے اپنے اساتذہ فرح ناز، محمد ریاض، رومان ارشد، اور  محمد رمیض کو ٹیچرز ڈے کے حوالے سے پھول اور کارڈز بھی دئیے۔