کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے: میاں اسلم اقبال

95

لاہور7اکتوبر:(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، معا شی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار  صوبائی  وزیر نے بدھ کو یہاں برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین سردار تجمل حسین کی قیادت میں وفد سے  ملاقات  کے دوران گفتگو کرتے  ہوئے   کیا۔انہوں نے  کہا کہ پولٹری فیڈ کا ریٹ بڑھنے کا مکینزم ہونا چاہیے، فیڈ کے اجزاء  بیگ پر درج ہوں۔ عوام کو سستی پروٹین کی فراہمی کیلئے پولٹری فارمرز کو ہرممکن  تعاون فراہم کیا جائے گا   جبکہ  پولٹری فارمرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ملاقات میں وفد نے پولٹری فارمرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ پیداواری لاگت بڑھنے اور کرونا کے باعث پولٹری فارمرز کو نقصان کے باعث حکومت فارمز کو ریلف دے جس پر صوبائی وزیر نے پولٹری فارمز کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فیڈ کے اجزاء کی تصدیق کے لئے فیڈ بیگ لیبارٹری سے چیک کرائے جائیں گے۔

 وفد نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آپ کاروباری طبقے کی آواز ہیں، آپ سے مل کر درپیش مسائل کے حل کی امیدہوئی ہے۔