بارانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنسسز اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ایرڈ یونیورسٹی میں تباہ کاریوں کے خصوصی دن کے حوالہ سے  سیمینار کا انعقاد

130

بوریوالا،07 اکتوبر ( اےپی پی): بارانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنسسز اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ایرڈ یونیورسٹی بورے والا میں تباہ کاریوں کے خصوصی دن کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔قدرتی آفات اور حادثات میں ہونے والی تباہ کاریوں اور حادثات  کے دوران ریسکیو خدمات کے حوالہ سے  ایرڈ ایگری کلچرل یونیورسٹی کے کیپمس میں منعقدہ سیمینار میں یونیورسٹی کے رضا کار طلباء اور ریسکیو کے جوانوں نے قدرتی آفات یا حادثہ کی صورت میں فوری سروس مہیا کرنے کے حوالہ سے اپنی رضاکارانہ خدمات پر مبنی خاکہ پیش کیا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کامران رشید ڈوگر،برگیڈیئر(ر) سید عامر ہاشمی،ڈائریکٹر بارانی یونیورسٹی ساہیوال ڈاکٹر محمد عظیم اور دیگر مقررین نے ریسکیو 1122 کی قومی اور رضاکارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کمیونٹی کسی بھی سانحہ پر اپنی مدد آپ نہ کرسکے وہی سب سے بڑا سانحہ ہے دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی زندگیوں کی قربانیاں دینے والے ہمارا فخر ہیں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں ریسکیو کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے جس طرح اپنی خدمات پیش کرکے قیمتی انسانی جانیں بچائیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی

 تقریب کے اختتام پر مہمان شخصیات،مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ افراد اور ریسکیو اہلکاروں میں انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔