احمد پور شرقیہ، 10 اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک روزہ دورہ پر بہاول پور پہنچ گئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ائرپورٹ پر گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران سے بریفنگ لی۔ گورنر پنجاب کی بریفنگ میں کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور و بہاول نگر، ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک، ڈی پی او بہاول پور اور ڈی پی او بہاولنگر موجود تھے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو کمشنر بہاولپور نے ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفننگ دی آر پی او بہاول پور ڈویژن نے گورنر پنجاب کو ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔











