ملتان: ویگن اونر ایسوسی ایشن کیجانب سے  پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

334

ملتان،19 اکتوبر(اے پی پی): ویگن اونر ایسوسی ایشن کیجانب سے  پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وہاڑی چوک سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صدر ویگن اونر ایسوسی ایشن رانا محمد اصغر نے کی۔ رانا اصغر کے مطابق ریلی کا مقصد پاک فوج سے اظہارِ محبت اور پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

ریلی شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔