میرپورخاص، 19اکتوبر( اے پی پی): سیلاب متاثر خاندان کو مشکل وقت میں مالی سپورٹ ایک بہترین معاشرے کی نشاندہی ہے، اسی جزبے کے تحت سماجی تنظیم پاک مشن سوسائٹی اسلام آباد اور کے سی ڈی اے میرپورخاص کے تعاون سے میرپورخاص کے قریب کرسچن کانفرنس سینٹر رتن آباد میں 200 سیلاب سے متاثر خاندان میں راشن بیگ اور ہیلتھ کٹ مچھردانیاں اور دوسرا سامان تقسیم کئے گے۔
اس سلسلے میں ایس او پیز تحت سماجی رہنما عدیل رحمت اور شاموں سیموئیل کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر شاہدہ پروین نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں سماجی رہنما محمدبخش کپری چندرکمار کچھی فنیان جان مسیح حماء ابنیر سمیت برسات متاثر عورتوں اور مردوں نے شرکت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین اور سماجی رہنماٶں نے 200 برسات متاثرین خاندان میں راشن بیگ ،ہیلتھ کٹ،مچھردانیاں،ترپال اور دوسرا ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈأکٹر شاہدا پروین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ برسات متاثرین کی سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے مدد کی جارہی ہے پر وسیلا محدود ہونے کی وجہ ایسے سماجی ادارے کی جانب سے متاثر خاندان کی مدد کرنا بہترین عمل ہے مخیر حضرات کو چاہیے کہ ایسے وقت میں متاثروں کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں جبکہ سماجی رہنماٶں عدیل اور شاموں سیموٸیل نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ایک بہترین عمل ہے ہمارے تنظیم کیطرف سے کرونا لاک ڈاٶن دوران بھی اسی طرح مدد کی تھی انہوں نے کہا کہ 200 خاندان کی مدد کی جا رہی ہے اسکے بعد جلد دوسرے مرحلے میں 500 برسات متاثرین خاندان میں سامان تقسیم کیا جاۓ گا جیسا کہ مشکل وقت میں متاثرین میں سپورٹ کی جاسکے۔











