ملتان ، 19اکتوبر(اے پی پی ):سیکنڈ سروہ موٹر آئل ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں کرک ایڈیشن اکیڈمی اینڈ گل گشت گرین اینڈ وائٹ کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔کرک ایڈیشن اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 151 رنز کا ٹارگٹ دیا،کرک ایڈیشن اکیڈمی کی طرف سے حسیب ناظم نے 68 رنز ، عالم زیب خان نے 40 اور سمیر نے 7 رنز بنائے جبکہ گل گشت گرین اینڈ وائٹ کی جانب سے راؤ ماجد اور ابوبکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
گل گشت گرین اینڈ وائٹ کرکٹ کلب صرف 88 رنز بنا سکی جن میں عمران 32 ، آغا شکیل 26 اور عبدالرحمن نے 4 رنز بنائے۔ کرک ایڈیشن اکیڈمی کی جانب سے ہارون، محمد علی اور علی عبداللہ اور ہادی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اسطرح کرک ایڈیشن اکیڈمی نے یہ میچ 63 رنز سے جیت لیا۔
حسیب ناظم مین آف دی میچ قرار پائے۔











