اسلام آباد،22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم زراعت کو ترجیح دے رہے ہیں، جدید زرعی ٹیکنالوجی، بہتر بیجوں اورکھادوں کے متوازن استعمال سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کواپنی زیر صدارت وفاقی زرعی کمیٹی (ربیع) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خریف سیزن کی فصلوں کا پیداواری جائزہ لیا گیا جبکہ ربیع سیزن کی فصلوں کے پیداواری اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار بل وارم اور سفید مکھی کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔ اب پنجاب سیڈ کارپوریشن صرف 3 سے 5 فیصد بیج دیتا ہے۔گندم کی امدادی قیمت سے متعلق اگلے ہفتہ فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نےبتایا کہ اس کے علاوہ کھاد پر سبسڈی دی جائے گی۔ہمیں گندم کی پیداوار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے،وزارت تحفظ خوراک و تحقیق کا مقصد زرعی پالیسی بنانا ہے۔