پاکستان زمبابوے  کرکٹ سیریز ، قومی کرکٹ ٹیم کی مقامی ہوٹل میں مصروفیات کا آغاز

411

 

اسلام آباد ، 22 اکتوبر (اے پی پی ): پاکستان زمبابوے  کرکٹ سیریز  کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقامی ہوٹل میں مصروفیات کا آغاز کر دیا  ہے ۔

ہیڈ کوچ  اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈاکٹر سہیل سلیم  نے  کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پرٹوکولز پر بریفنگ  دی۔

کرنل  ریٹائر ڈ عثمان نے اینٹی کرپشن پر کھلاڑیوں اور  آفیشلز کو بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ  میڈیا پروٹوکولز کے حوالے سے ٹیم میڈیا مینجر  رضا کیچلو نے بریفنگ دی۔