سردار یاسین ملک  روٹری کلب کی جانب سے   ملک سینٹر میں کتاب کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد

108

میرپورخاص،23 اکتوبر ( اے پی پی): سردار یاسین ملک  روٹری کلب کی جانب سے   ملک سینٹر میں کتاب کی رونمائی کی

تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے  مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری تھے۔

  تقریب میں نجی ٹی وی چینل کے چیف ایگیکیٹیو آفیسر  غلام نبی مورائی  نے ہالا کے مخدوم صاحب اور شاہ بٹھائی  کی کتاب مہورت کی۔

پروگرام تلاوت کلام کے بعد  قومی ترانہ کی شروعات سے کیا گیا اور فنکاروں نے شاہ لطیف کی دھن سے اپنے فن کا مظاہرہ  کیا۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے  کہا کہ کتاب انسان کے وجود کو بدلاتا ہے، نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کرنا  چاہیے اور کتابیں انمول ہیں ہمیں دل لگا کر پڑھنا چاہیے،تعلیم  سے ہی اپنے ملک کا نام  روشن کیا جا سکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عطا اللہ شاہ بخاری  نے  کہا کہ وقت کو ضائع کرنے سے بہتر ہے کتاب سے دل لگا کر پڑھیں ملک کی ترقی خوشحالی اور معیار بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 تقریب سے نجی ٹی وی چینل کے سی او غلام نبی مورائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک مالی  وسیلوں سے مالا مال ہے،  تعلیم پر پیسہ  خرچ نہیں کیا جارہا اس لیے شہر اور گاٶں کی حالت خراب ہے۔

اس موقع پر پروگرام میں آۓ مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے، پروگرام میں روٹری کلب سردار یاسین ملک کے روح رواں ملک برادری کے صدر غلام نبی چندیجہ،  توفیق احمد شاہ، ضلعی بار کے سینئر رکن ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپر، سلام شاہ ، مرزا اعظم بیگ، ایڈوکیٹ جاوید بابر  اورملک عبدالرزاق نے خطاب  میں نجی ٹی وی چینل کے سی او  غلام نبی مورائی  کی سالگراہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب کے بعد پولیو مہم کو اجاگر کرنے کے لیئے  آگاہی  ریلی بھی نکالی  گئی۔

اے پی پی/ میرپورخاص/نورین