شکرگڑھ،23 اکتوبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ شہریو ں کو سستی اورصاف ستھر ی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے سہو لت بازاروں کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس کی بدولت عام شہریوں کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے جمعہ کو یہاں نارووال میں قائم سہو لت بازاروں کا دورہ کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سہو لت با زاروں میں چینی اور آٹا وافرمقدار میں موجود ہے،عام شہر ی باآسانی خرید وفروخت کررہے ہیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا رہا جبکہ اشیاءکی کو الٹی اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ پر کڑی نظر رکھیں ، لوگوں کوسستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کے لئے پرائس مجسٹریٹس کی انتھک کوششوں کی بدولت نارووال میں مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے، عام دوکاندار ہو یا سہولت با زار کسی دوکاندار کو نمایاں طور پر نرخ نامہ آویزاں کرنا ہوں گے، بصورت دیگر سزا بھگتنا ہوگی، اس سلسلہ میں پچھلے دو تین روز کے دوران ضلع بھر میں 45 مقد مات درج کرا دیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی سی نارووال نے سہو لت بازار میں سبزیوں ،پھلوں ،کریانہ، گوشت اور آٹے کے سٹال کا بھی معائنہ کیا اور آٹا کی کوالٹی اور وزن کو چیک کیا-
اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈا کٹر فیصل سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری ،ڈی ایف سی عبد الرحمان عباسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چودھری محمد عارف ،ایڈ یشنل ڈا ئریکٹر لائیو سٹاک ڈا کٹر نصرت پروین کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے ۔











