کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کی صورتحال تشویش ناک نہیں تاہم حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے فرانس سمیت بہت سے ممالک میں صورتحال ایک بار تشویشناک ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ گورنر ہاوس میں گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام صوبائی وزراء میر سلیم خان کھوسو نور محمد دمڑ چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی بھی موجود تھے گورنر بلوچستان نے صدر کو بتایا کہ صوبے بھر میں ایس او پیز کے تحت جامعات میں درس و تدریس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے چیف سیکرٹری بلوچستان نے صدر مملکت عارف علوی کو بتایا کہ بلوچستان میں اس وقت بلوچستان میں کورونا وائرس کا تناسب 1 اشاریہ چار سے اشاریہ پانچ فیصد تک ہے اسوقت پانچ سو طالب علموں میں کورونا پازیٹو پایا گیا ہے تاہم الحمداللہ تمام طالب علم ریکور ہو رہے ہیں صوبے میں اسوقت کورونا وائرس میں پندرہ اضلاع انگیج ہیں اور پازیٹو کیسز کی موجودہ تعداد 213 ہے صدر مملکت عارف علوی نے بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثںت ذمہ دار قوم کے ہمیں احتیاطی تدابیر کا دامن تھام کر رکھنا ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا ہے ۔











