خواتین میں بریسٹ کینسر کی  بر وقت تشخیص کی جائے تو اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے :خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ عارف علوی

519

کوئٹہ 23اکتوبر (اے پی پی(:خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ عارف علوی نے کہا ھے کہ خواتین میں بریسٹ کینسر ایک سنجیدہ مسئلہ ھے اگر اسکی بروقت  تشخیص ہوجائے تو اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ھے ضروری ھے کہ اس آگہی کو صرف اکتوبر کے مہینے تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ مسلسل خواتین اور بچیوں کو اس مرض کے بارے میں شعور دیتے رہیں  ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ھاوس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کیا ۔اس موقع پر بیگم گورنر بلوچستان ڈاکٹر ثمینہ امان،  ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور ڈاکٹرز سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی-