پی پی):پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے تقریب کے مہمان خصوصی گورنر شاہ فرمان جبکہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے گورنر ضیاء الحق امرخیل تھے۔ تقریب کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور گورنر ننگر ہار ضیا الحق امرخیل نے پولیو کے ورلڈ ڈے کے موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے۔
تقریب سے خطاب میں گورنر ننگر ہار ضیاء الحق امرخیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے دونوں ممالک مشترکہ طور پر پولیو کے خاتمے میں کرادار آدا کریگی اور دونوں ممالک کے کے درمیان بہتر طریقے سے پولیو مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی ممالک ہیں اور ان کے درمیان قریبی رشتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امن عمل میں پاکستان حکومت نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہیں جبکہ دونو ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہیں تاکہ دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے اور عوام کے مشکلات میں کمی آجائے ۔
ننگر ہار کے گورنر ضیاء الحق امرخیل نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں ممالک افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن عمل میں کردار ادا کیا ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، اس لئے دونوں ممالک پولیو کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارت کو مزید بہتر کرانے کے لئے بہتر اقدامات کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ بہتر روابط اور تعلقات قائم کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام بہتر زندگی گزار سکے۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سمیت سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شوکت رانا ،کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم، وزیر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کے علاوہ یونیسف پولیو حکام اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرزا ور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔











