لاہور،26اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ملاقات کی ہے ،رائے تیمور خان بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کودو سالہ محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے شائع کردہ سپورٹس نیوز لیٹر بھی پیش کیا۔
وزیhاعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرزکی کارکردگی کو سراہا اور سپورٹس نیوز لیٹر کے اجراء کی بھی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مزید محنت اورجانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحصیل اورنچلی سطح پر نئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ قائم کیے جائیں گے۔پنجاب گیمز کی بحالی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا نمایاں کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی اوردیگر روایتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس سکول بنائے جائیں گے،ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے، خواتین کے لئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مخصوص جمنیزیم بنائے جائیں گے۔
اس موقع پر تیمور خان بھٹی نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع پلان تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس نیوز لیٹر ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوگا،روایتی کھیلوں کوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔