اپوزیشن کا گیارہ جماعتی گٹھ جوڑ ملکی ایکتا کو توڑ کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے: صوبائی  وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک

259

لاہور،26اکتوبر (اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اپوزیشن کے کوئٹہ جلسہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ اویس نورانی کی طرف سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانے پر غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ اپوزیشن کا گیارہ جماعتی گٹھ جوڑ ملکی ایکتا کو توڑ کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لعنت ایسی سیاست پر جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے۔ آج بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے والے اپنے بڑوں سے پوچھیں انہوں نے بلوچوں کے لئے خود کیا کیا؟

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ بلوچستان میں تاریخی ترقی ہو رہی ہے۔  رات کے جلسے میں ہونے والی تقاریر سے ثابت ہوگیا کہ پی ڈی ایم دراصل بی جے پی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ بیگم مریم صفدر کا سیاسی قد یہی ہے کہ وہ مستقل نا اہل، سزا یافتہ اور اشتہاری سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول کی سربراہی میں یہ منافق ٹولہ چاہے جو کرلے این آر او نہیں ملے گا۔