ہرنائی، 26 اکتوبر (اے پی پی ): ضلع ہرنائی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آ غاز،اسسٹنٹ کمشنر وریندر لعل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیو کے قطرے پلاکر مہم کافتتاح کیا ۔پولیو مہم کےدوران 5 روز کے دوران 22 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی،پولیو مہم کیلئے 119موبائل،30 فکس سنٹرز اور 14 ٹرانزاٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے کہا کہ5 روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، تین سو سے زائد لیویز اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے ،معاشرے کی ہرفردکی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی حکومت کا ساتھ دے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں قطرے پلانے والے ٹیمیوں کو سخت سیکورٹی میں متعلقہ علاقوں میں پہنچادیا گیا ۔











