پشین،26 اکتوبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا ہے کہ پشین کے عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں زندگی بھر کیلئے معذور بنانے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے نمائندے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پشین کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس قومی کاز میں حکومت کا ساتھ دیکر اپنا فریضہ ادا کریں، کیونکہ پولیو ایک موذی اور متعدی مرض ہے جس سے متاثرہ ہر بچہ دیگر درجنوں بچوں کو متاثر کرسکتا ہے، اور اردگرد کا تمام علاقہ میں اس کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں تمام احتیاطی تدابیر کی بنیاد پر ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، جس کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائینگے۔
انہوں نے ضلع پشین بھر کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے والدین، سیاسی اور مذھبی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علماء کرام، میڈیا، وکلاء، اساتذہ کرام اور معاشرےگط کے تمام طبقوں سے اپیل کہ وہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ضلع پشین کی آئندہ نسل کو پولیو کے خطرات سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔











