گلگت، 26 اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے کرنل احسان علی روڈ میں لڑائی کے دوران جاں بخق ہونے والے جاوید کوہستانی کے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع کی وجہ سے علاقائی نفرت جنم لے رہی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے آئی جی پولیس کو احسان علی روڈ پر لڑائی کے دوران پولیس کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ آئی جی پی گلگت بلتستان اس کی انکوائری کریں کہ پولیس کی موجودگی میں یہ ناخوشگوار واقع کیوں پیش آیا۔ اگر پولیس موقع پر موجود تھی تو متعلقہ اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے اور اس ناخوشگوار واقع میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بناکر رپورٹ پیش کی جائے۔











