جیکب آباد ،اکتوبر 27(اے پی پی) :جیکب آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا 636ٹیموں پہ مشمتل 1800 ورکرس دو لاکھ 65 ہزار 970 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے۔
جیکب آباد میں پولیو کے قطرے پلانے کی انسداد مہم کے دوسرے روز 1800 پولیو ورکرس کو ہدایات دی گئی،پولیو ورکرس نے شہر اور دیہات میں جاکر دو لاکھ 65 ہزار 970 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور بچوں کو معزور ہونے سے بچنے کے لیے ان کے والدین کو آگاہی بھی دیتے رہے۔











