شجاع آباد،27اکتوبر (اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح شجاع آباد میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم اور بربریت کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ شمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاہین ماڈل سکول سے سول ہسپتال تک ریلی بھی نکالی گئی ریلی کی قیادت پی ٹی آئی صدر حافظ کامران اور سوشیل ویلفئیر آفیسر محمد علی خان نے کی ریلی میں بچوں سمیت سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ کامران کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے اور عالمی اداروں کو کشمیریوں کی آزاری دلانے کیلئے اپناکردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل ہونا چاہیئے ۔











