پشاور، 27کتوبر(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز پشاور کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان اور ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے آج دیر کالونی دھماکے کے بعد مدرسہ پہنچے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب حسب معمول مدرسہ کا درس شروع ہوا تو کچھ دیر بعد ہی دھماکہ ہوا جس سے یہ تباہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دھماکا کسی منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے اسلئے دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں کیا گیا، تاکہ زیادہ نقصان ہو۔ تاہم تحقیقات کے ذریعے واقعے میں ملوث افراد کا پتہ لگا لیا جائیگا اور جلد ہی قانونی کاروائی کے ذریعے وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔











