آزادی کشمیر  کے حوالے سے 27 اکتوبر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لئے  ایم ڈی اے انتظامیہ کیطرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

135

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی ):آزادی کشمیر  کے حوالے سے 27 اکتوبر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لئے  ایم ڈی اے انتظامیہ کیطرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس، ممبر صوبائی اسمبلی/ چیئر پرسن انڈسٹریل ہوم ضلع ملتان میڈم سبین گل خان، وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوھدری محمد انور،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی، تمام آفیسران و اہلکاران اور صدر ایمپلائز یونین سی بی اے شیخ محمد رفع،صدر انصاف سٹاف یونین راشد انصاری اور دیگر عہدے داروں  نے شرکت کی۔ ریلی نے ایم ڈی اے ہیڈ آفس سے چوک ایم ڈی اے تک واک کی۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے کتبے بینرز اور کشمیر کے چھنڈے تھامے ہوئے تھے۔ اس دوران کشمیر بنے گا پاکستان اور شہدائے کشمیر زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔