شکرگڑھ، 27 اکتوبر ( اےپی پی): شکر گڑھ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر کی سربراہی میں نکلنے والی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔کشمیروں کے حق میں نعروں سے فضا گونج اٹھی۔بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور کشمیریوں کو حق رائے آزادی کا مطالبہ کیا۔











