نوشہرہ ورکاں، 03 نومبر (اے پی پی): پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں سے 7 کلو چرس اور بیس لیٹر شراب برآمد کر لی۔
کارروائی ڈی ایس پی سرکل ہاشم محمود گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی ودیگر عملہ نے کی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سرکل ھاشم گوجر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کے لیے پولیس ہمہ وقت مصروف ہے ۔