عارفولا ؛ انجمن تاجران و مرکزی انجمن آڑھتیاں کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی

278

عارفولا،03نومبر(اے پی پی ): تاجدار حرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران و مرکزی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں موبائل ایسوسی ایشن ، انجمن کباڑ ایسوسی ایشن ، انجمن سلیکٹر ایسوسی ایشن  سمیت تمام تاجر تنظیموں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں لبیک یارسول اللّٰہﷺ  کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، ریلی میں شرکاء نے شان مصطفٰی ﷺ کی تحریروں والے فلیکسز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور  فراسیسی صدر کی تصویر اور پرچم پر عاشقان رسول ﷺ  پر  جوتے مارے  ۔ ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر جناح چوک پہنچی جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم ، چوہدری شہزاد بوٹا ایڈووکیٹ ، رانا محمد احمد ، راؤ محمد آصف  ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسولﷺ کی خاطر ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، فرانسیسی صدر اورگستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے گستاخوں کا او آئی سی  فوری نوٹس لے، ہم حرمت رسولﷺ پر کٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سرکار دو عالم ﷺ کی ولادت باسعات کے مقدس مہینے میں پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے گستاخ فرانسیسی صدر اور اسکے اتحادیوں کے ساتھ تمام مسلم ممالک اپنے اپنے معاہدوں کو فی الفور ختم کرے ۔انہوں نے کہا کہ  اس متعلق پنجاب اسمبلی میں بہت جلد قرار داد بھی پیش کرنے والے ہیں۔

 انہوں نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کی  تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔