عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں گے: سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ ملتان

262

ملتان 03 نومبر 2020    سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مسائل کے جلد حل میں مدد ملے گی شکایات کے جلد ازالہ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔ دور افتادہ مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔

    ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ہاﺅسنگ اربن ڈویویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفتر میں شکایات سیل کے افتتاح اور دورہ کے موقع پر کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی سیکرٹری ہاؤ سنگ طاہر انصاری بھی مو جو د تھے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ سیل کے قیام سے عوام فون اور درخواست کے ذریعے مسائل درج کروا سکیں گے۔جنوبی پنجاپ میں جاری ترقیاتی سکیموں جو عوامی فلاح و بہبود کے لیئے ہیں ۔اُن سے متعلق معلومات میں مدد ملے گی۔عوام اور آفیسران میں فاصلے کم ہونگے اور مثبت فضا قائم ہو گی۔عوام  -9330881-061 پر فون کر کے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔