ملتان:یوٹیلٹی سٹور پر چینی کی 68 روپے فی کلو دستیابی کو یقینی بنا دیا گیا

240

ملتان، 03نومبر(اے پی پی ): ملتان میں چینی کی قلت اور گرانی کا مسلہ حل کر لیا گیا ہے۔ ملتان  کے شہریوں کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے ۔یوٹیلٹی سٹور پر چینی کی 68 روپے فی کلو دستیابی کو یقینی بنا دیا گیا ہے جبکہ  سہولت بازار سے چینی80 روپے50 پیسے فی کلوگرام ملے گی اور ضلع ملتان میں  سیل پوائنٹس پر درآمد شدہ چینی 82 روپے 50 پیسے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو گی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ضلع ملتان میں پرائس مجسٹریٹس کا پکٹوریل ثبوت کے ساتھ پرائس چیکنگ کا طریقہ دیگر اضلاع میں اپنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے درآمدی کی گئی 240 میٹرک ٹن چینی ملتان پہنچ گئی ہے،ضلع کے تمام سہولتوں بازاروں کے علاوہ مقررہ سیلز پوائنٹس پر چینی دستیاب ہو گی۔