سکھر،03نومبر(اے پی پی ):پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد محمدبن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ سکھر کے رہنماو ¿ں سمیت مظاہرے میں خصوصی طور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما گوہر خان کھوسو ، سید عبدالرب ہاشمی، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، ڈاکٹر جبار جتوئی ،جے کمار و دیگر رہنماو ¿ں نے کی۔
سیاسی رہنماو ¿ں کی جانب سے ملک اور افواج پاکستان کے خلاف دیئے جانے والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کے یہ ملک محب وطن لوگوں کا ملک ہے ملک غدار عناصروں کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے مذکورہ رہنماو ¿ں کا مزید کہنا تھا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں اس دن سے مودی سرکار کانپ رہی ہے ،شرکاءریلی نے مطالبہ کیا کے ملکی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف ہرزاہ سرائے کرنے والے ملک دشمن عناصروں ،غداروں کے خلاف سخت سے سخت بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک اور افواج پاکستان کے بارے میں غلط نہ کہہ سکے۔











