پشاور، 3نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر بلدیات, و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی اور انکی 72 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔ قبائلی اضلاع میں تمام تر ترقیاتی منصوبے وزیراعلی محمود خان خود مانیٹر کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے منگل کے روز ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے خصوصی دورے کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلع خیبر میں جاری, مکمل و شروع ہونے والے تمام منصوبوں کے بارے میں صوباٸی وزیر کو تفصیلات سے اگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزراء قبائلی اضلاع کے دورے کررہے ہیں اور مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قباٸلی اضلاع کے انضمام کا مرحلہ بطریق احسن نبھانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو موجودہ حکومت نے وزیراعظم عمران کی قیادت میں پورا کیا۔
صوباٸی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قباٸلی اضلاع کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلۓ تین سالہ تیز تر ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ دس سالہ ترقیاتی پروگرام پر بھی عمل پیرا ہے۔ تقریب میں شریک قومی و سماجی مشران نے صوباٸی وزیر کو اپنے مساٸل سے اگاہ کیا۔ وزیر بلدیات نے عوامی مساٸل حل کرنے کیلۓ موقع پر ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردی۔ صوباٸی وزیر نے تحصیل میونسپل ایڈمنیسٹریشن کو باڑہ بازار میں صفاٸی ستھرائی, پینے کا پانی اور واش رومز مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔
انہوں نے لوگوں سے مقامی نوکریوں پر مقامی لوگوں کے بھرتی ہونے کا بھی وعدہ کیا۔ صوباٸی وزیر نے باڑہ پریس کلب کے علاوہ باڑہ تحصیل میں سٹیٹ اف دی آرٹ جرگہ حال بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے تیرا باغ بازار کی وسعت کے علاوہ وہاں پر میونسپیلٹی کی سرگرمیاں یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ صوبائی نے کہا کہ شین کمر تا مستک روڈ پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔
وزیربلدیات نےکہا کہ باڑہ ڈیم مکمل ہونے سے نہ صرف باڑہ میں شارٹ فال پر قابو پا لیا جاۓ گا بلکہ یہاں سے تیرا میدان کو بھی بجلی کی فراہمی یقینی ہوجاۓ گی۔ صوباٸی وزیر بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر کی اپگریڈیشن, اس میں سیکینڈ شفٹ کلاسسز کے اجرا ٕٕ, زنانہ کیلۓ الگ کالج کے قیام کے علاوہ تمام سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ ڈوگرہ ہسپتال کے مسائل حل کرنے اور ڈاکٹرز و ٹیچرز کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اقبال افریدی, ممبر صوباٸی اسمبلی محمد شفیق افریدی, ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ریاض, اسسٹنٹ کمشنر نیک محمد کے علاوہ قومی و سماجی مشران بھی شریک ہوئے۔











