ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی زیر صدارت اہم اجلاس

267

تھرپارکر،03 نومبر( اے پی پی): تھرکول بلاک 1 ون،  بلاک 2  اور تھاریو ہالیپوٹا میں دوبار بحالی اور زمین کے مسائل کے حوالے سے درار ہال مٹھی میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فشرفوک کے سربراہ سید محمد علی شاہ لکیاری اورمحمد خان لنڈ نے تھر کول پروجیکٹ میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں ہونے والی ترقی کا سراسر فائدہ تھر کی عوام کو ملنا چاہیے اور کہا کہ تھر کول پروجیکٹ میں مقامی افراد کو روزگار ترجیح بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ تھر کول پرجیکٹ میں آنے والی زمینوں کا معاؤضہ وقت پر دیا جاناچاہیے اور دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے کہا کہ تھرپارکر کے باسی اپنے دیس سے سچے اور پیار کرنے والے ہیں اور کہا کہ تھرکول پروجیکٹ حکومت سندھ کا انتہائی اہمیت کا حامل میگا پروجیکٹ ہے اس حوالے سے زمین کے مسائل اور متاثر لوگوں کی دوبارہ بحالی کے خوالے سے پیش آنے والے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ تھرپارکر  تھرکول پروجیکٹ میں زمین کے متعلق مسائل  کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت  تھرکول پروجیکٹ کی رائلٹی تھر فاؤنڈیشن کے ذریعے تھر کی ترقی اور تھر کی عوام کی خوشحالی پر خرچ کی جارہی ہے، اور کہا کہ اسلام کوٹ میں 3بلین روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اسپتال کا قیام مرحلے میں ہے جبکہ تھر میں میڈیکل کالج  اور وٹنری کالج کے قیام کے لئے تھر پارکر کے مقامی منتخب نمائندگان کو حکومت سندھ کو سفارش کرنے کے لئے آگاہی فراہم کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تھرکول پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کے روزگار کے لئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تھر کول میں بھرتی کی مکمل نگرانی کرے گی۔