ملک طاہر اقبال شہید قتل کیس کے ملزمان کے حوالے سے  عوام کو جلد خوشخبری سنائی جائے گی: ڈی پی او ہری پور

108

 

ہری پور،05 نومبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری  ملک طاہر اقبال شہید قتل کیس کے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے علاقے میں پیدا ہونے والی خوف و ہراس کی فضاء کو ختم کیا جائے گا۔  قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے  عوام کو جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی تھانہ میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ کھلی کچہری میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے پولیس کی دو نئی چوکیوں کے قیام کے لئے سٹاف کی فراہمی ، اور ٹریفک پولیس کی تعداد میں اضافے کے حوالے تجاوز دی ہیں۔

ڈی پی او کاشف ذوالفقار نے کہا کہ علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کسی کو بھی قانونی شکنی کی ہزگر اجازات نہیں دی جا سکتی ہے۔منشیات کا خاتمہ کیا جائے، اپنے وسائل اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے،عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،غیر اخلاقی حرکات کی کسی کو کوئی اجازات نہیں دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ   پولیس کی نئی چوکیوں کے قیام کے حوالے سے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرونگا،مصالحتی کمیٹی کا عوام کے کیسز حل کروانے میں بنیادی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ  ڈی آرسی کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ممبران کا انتخاب کیا جائے،اچھے کردار کے حامل تعلیم یافتہ  افراد و  کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی غازی شاہنواز خان، ایس ایچ او غازی خالد رحمان بھی موجود تھے۔