ٹاٶن انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری لوگوں کے لئے اسانیاں پیدا کرنا, صاف پینے کے پانی کا بندوبست کرنے کیساتھ ساتھ واش رومز کی دستیابی یقینی بنانا ہے: صوبائی وزیر اکبر ایوب خان

146

پشاور، 5نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے ٹاؤن_3 انتظامیہ کو تمام تجاوزات کے خلاف اقدامات کرنے, فٹ پاتھوں کی فوری مرمت اور شجر کاری و موجودہ حکومت کی گرین اینڈ کلین پاکستان کے وژن کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسرے لہر کے حوالے سے جگہ جگہ سپرے کرنے, ہاتھ دھونے کی سہولیات و صفاٸی ستھراٸی برقرار رکھی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ٹاؤن تھری دفتر کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیٸر مین انجنٸر فہیم احمد, ایم پی اے پیر فدا, ایڈیشنل سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید رحمٰن, تحصیل میونسپل افیسر فخرالاسلام کے علاوہ ٹاٶن تھری کے انتظامی افسران شریک ہوئے۔

صوبائیوزیر نے شہر میں وال چاکنگ اور پلاسٹک بیگز کے خلاف اقدامات کرنے, ٹاٶن تھری میں واقع دونوں پارک میں لاٸٹنگ اور دوسری سہولیات مہیا ہونے کیساتھ ساتھ عملہ کی تفصیل گیٹ پر اویزاں رہنے کے علاوہ عملہ کیساتھ بھر پور تعاون بارے بھی ہدایات کردی۔انہوں نے ٹاٶن تھری میں واقع کلب میں جیمنیزیم کے لیۓ مردانہ و زنانہ ایک ایک کوچ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ صوباٸی وزیر نے تحصیل میونسپل افیسر کو تمام کام خود مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کیۓ۔صوبائی وزیر نے تین دن بعد وہاں کے دوبارہ دورے اور دس دن بعد باقاعدہ ان کے زیر صدارت جاٸزہ اجلاس بلانے کے احکامات جاری کئے۔

صوباٸی وزیر نے ٹاٶن_3 میں سٹریٹ لائٹس اور کھمبوں کی حالات زار بہتر بنانے کے علاوہ تمام تر جاری منصوبوں کو دسمبر تک مکمل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں صوبائیوزیر کو کنال روڈ کسٹم چوک ٹو بورڈ بازار کی تعمیراتی کام کے بارے بھی بریفنگ دی گٸ۔ اکبر ایوب نے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے ون وینڈو اپریشن فیسلیٹشن سنٹر کی کار کردگی کو سراہتے ہوۓ بلدیاتی نمایندوں کیلۓ نئے تعمیر ہونے والے اسمبلی حال کا بھی دورہ کیا۔