میرپورخاص، 05 نومبر ( اے پی پی) : ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس میرپوخاص رینج ذولفقار لاڑک کی ہدایت پر اور ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے سخت احکامات کے بعد میرپورخاص ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کی گئی، اور انچارج ٹریفک حفیظ آرائیں ٹریفک پولیس میرپورخاص کا ضلع بھر کے مختلف مقامات میرواہ روڈ، حیدرآباد روڈ ، پر وین میں لگے سلینڈر بھی چیک کیے گۓ جن گاڑیوں میں سلینڈڑ موجود تھے وہ سب اُتارے لیے گئے۔فینسی نمبر پلیٹس، گرین نمبر پلیٹ پرائیویٹ نمبر، بلو لائٹ، اور بلیک پیپرز، کے خلاف مہم کا آغاز بھی جاری رہا، دیگر غیر قانونی تجاویزات کو بھی یقینی بنایا گیا۔دورانِ مہم 28 مختلف گاڑیاں چالان , جبکہ 13100 کے جرمانہ عائد کئے گئے اور جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ۔